Weather Updates.

موسم

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا، محکمہ موسمیات

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران:
مالاکنڈ دویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی

خیبرپختونخوا: مالم جبہ 03، پٹن، دیر 02، کالام، میرکھنی 01، کشمیر: راولاکوٹ 01، گلگت بلتستان: سکردو 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

استور، سکردو میں 01انچ برفباری ہوئ

کل سے مغربی ہواوٗں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا ، محکمہ موسمیات

ہفتے کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، کوئٹہ، ژوب، مکران، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے