راولپنڈی
ٹی ایل پی کا اسلا م آباد کی طرف لانگ مارچ کا معاملہ
راولپنڈی ٹریفک پولیس نے بسلسلہ ٹی ایل پی لانگ مارچ ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے
مری روڈ کو مریڑ چوک سے فیض آباد تک دونوں سائیڈوں پر کنٹینر لگا کرمکمل طور پر بند کر دیا گیا.
مری روڈ پر کسی طرف سے بھی ٹریفک داخل نا ہو سکے گی۔
نائتھ ایونیو سے راولپنڈی کی طرف آنے والی ٹریفک کو IJPروڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔
اسلام آباد جانےوالی شہری پشاور روڈ IJPروڈ کا استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد داخل ہو سکیں گے۔
اولڈ ائیر پورٹ روڈ اور مال روڈ تمام ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔
ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ہائی کورٹ چوک، کچہری اور مال روڈ پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
شہری پریشانی سے بچنے کے لیے اسلام آباد کی طرف غیر ضروری صفر سے گریز کریں۔