Today Top Stories

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول 4 روپے 86 پیسے فی لیٹرسستا ہوکر 90 روپے97 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے جب کہ ڈیزل 4 روپے 26 پیسے سستا ہوکر 106 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
مٹی کے تیل میں 52 پیسے کمی کردی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 82 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگی ہے اور لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 16 پیسے کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 75 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
واضح رہے کہ 28 دسمبر کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے کمی کی سفارش کی تھی۔
اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی تھی۔ جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15روپے، پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی۔


پاکستان کے چوکے چھکے اور پھر وکٹیں۔۔۔۔
فیصلہ کن معرے میں پاکستانی بلے باز ایک بار پھر ناکام،،شاہینوں کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے241رنز کا ہدف، فخر زمان کے 70، عماد وسیم کے 47 اور کپتان شعیب ملک کے 30 رنز،، بابر اعظم،محمد حفیظ،امام الحق اور محمد رضوان اہم میچ میں فیل،،ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کی بیٹنگ جاری


متنازع بیان کے بعد سرفراز کی کپتانی کو بھی خطرہ ،ترجمان پی سی بی کا قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کا اشارہ ، کہا کپتانی کسی کی مستقل ذمہ داری نہیں ،پی ایس ایل 4کے بعد کرکٹ ٹیم کے اگلے کپتان کا فیصلہ ہوگا


سندھ اسمبلی میں گرماگرمی اور دلچسپ جملے بازی ،اپوزیشن کا حکومتی ارکان پر گالم گلوچ کا الزام ،فردوس شمیم اور سعید غنی میں تلخ کلامی ،جیل میں کونسا وائرس سیاستدانوں کو متاثر کرتا ہے؟ عارف جتوئی کے سوال پر وزیر صحت برہم ،کارروائی کے دوران ٹائی کی خوبصورتی کا ذکر بھی چلا


اٹھارویں ترمیم کیلئے ہر حد تک جائیں گے ،وفاق نے اپنے تینوں اسپتال واپس لے لیے ،وزیر اعلیٰ سندھ کا ایوان میں اظہار خیال ،بولے محنت سے بنائے گئے اداروں کو تباہ نہیں ہونے دینگے، طے کیا جائے صحت صوبائی معاملہ ہے یا وفاقی ؟


پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے تو یہ 18ویں ترمیم بھول جاتے ہیں ،کھلاڑی کی جوابی گولہ باری ،فردوس شمیم نقوی بولے گھر کے اندر کسی اور کو گھر نہیں دیا جا سکتا ،اسپتالوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد ہونا چاہیے


کوئٹہ کے مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر خلیل 48روز بعدگھر پہنچ گئے ، ڈاکٹر خلیل ابراہیم کا گھر واپسی پر خوشی کا اظہار ،بولے کمزوری کے باعث زیادہ بات نہیں کر سکتا ،ڈاکٹر خلیل 5کروڑ تاوان دیکر گھر لوٹے ،حکومت نے تعاون نہیں کیا ،ڈاکٹر ز کی ایکشن کمیٹی کا دعویٰ


لورا لائی میں دہشت گرد ی کے بعد فضا سوگوار، شہر میں ہڑتال ،سکیورٹی اہلکاروں سمیت9 شہدا کی نماز جنازہ ادا،آبائی علاقوں میں سپر د خاک ،ڈی آئی جی کمپلیکس پر حملے کی تحقیقات جاری ،20 زخمی زیر علاج


ساہیوال واقعے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کا طریقہ غلط تھا ،ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب کا سینیٹ کمیٹی انسانی حقوق کے سامنے اعتراف ،مقتول خلیل کے بھائی اوردیگر گواہان کی عدم پیشی،جلیل کا جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ ، شناخت پریڈ کل تک کیلئے موخر


سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ،نئی جے آئی ٹی نے مدعی جواد حامد سمیت 30گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے ،تحقیقاتی ٹیم نے پہلی بار جائے وقوعہ کا فرانزک سروے بھی کیا


کراچی میں نقیب قتل کیس کی سماعت، راوانواراور دیگر ملزموں کی پیشی ،اے ٹی سی کا مفرور ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم ،تفتیشی افسرکا بیان ریکارڈ ،کیس کی سماعت 9فروری تک ملتوی


جن کے پاس 28سال پہلے سواری نہ تھی ،آج جائیدادوں کے مالک ہیں ،پیسہ کہاں سے آیا ؟95ارب ڈالر قرضہ کہاں خرچ ہوا؟کیا یہ پوچھنا جرم ہے ؟چیئر مین نیب کا وفاقی سیکرٹریز سے خطاب ،بولے پراپیگنڈے کا مقصد نیب پر الزامات اور بیوروکریسی کی حوصلہ شکنی تھا


نیب کو قومی ادارہ بنائیں ،خوف کی علامت نہیں ،سندھ ہائیکورٹ تفتیشی افسر کی غیر حاضری پر برہم ،جس کے خلاف ثبوت نہیں انہیں گھسیٹنا چھوڑ دیں ،یہی وجہ ہے یہ انکوائریز میں تاخیر ہو رہی ہے ،کیوں نہ چیئر مین نیب کو طلب کر لیں؟چیف جسٹس کے ریمارکس


آصف زرداری کی نا اہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں بینچ کل اپیل سنے گا ،پی ٹی آئی رہنما وں نے سابق صدر کو اثاثے چھپانے پر نا اہل قرار دینے کی استدعا کی ہے


زرداری کیخلاف شواہد دیکھ کر حیران ہوں ،خرم شیر زمان وکٹ اڑانے کیلئے پر عزم ،حلیم عادل شیخ کی جلد سندھ میں تبدیلی کی پیشگوئی ،بولے پیپلز پارٹی کا حال بھی لندن والوں جیسا ہوگا ،بلاول بھٹو کو ٹرینی سیاستدان قرار دیدیا


حکومت کی معاشی پالیسی ناکام ہو چکی ،جیالے کی گھن گرج ،مرتضی وہاب کہتے ہیں وزیر خزانہ جب اپوزیشن میں تھے تو بڑی بڑی باتیں کرتے تھے ،6ماہ میں عوام کو ریلیف نہیں ملا ،اچھی پالیسی بنائی ہوتی تو گردشی قرضہ ہی کم ہو جاتا