اسلام آباد( ) ہو اوے پا کستان نے آئی ٹی ڈےکا انعقاد لاہور میں کیا گیا۔جس میں ،ہو اوے نے EZY ٹیکنالوجیز اور انفوٹیک کیساتھ شراکت داری کر لی ۔اس موقع پرمشترکہ طور پر آئی ٹی ٹیکنالوجی سلوشنز کی نمائش بھی کی گئی ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے سی ٹی او ہواوے مڈل ایسٹ بابر حق نے کہا کہ موجودہ حالا ت میں رینسم ویئر بڑا عالمی سائبر خطرہ بن گیا ہے۔اس حملے کیخلاف ڈیٹا سینٹرک سیکیور سٹوریج فانڈیشنز بنانے کی ضرورت ہے ۔رینسم ویئر میلویئر کی ایک قسم ہے جو ڈیٹا چوری کرتا ہے اور کمپیوٹرز یا مخصوص فائلوں کو ناقابل استعمال یا پڑھے جانے کے قابل بناتا ہے اور پھر متعلقہ اجزا کو ڈکرپٹ کرنے کیلئے تاوان کا مطالبہ کرتا ہے۔ 2021 میں رینسم ویئر کے عالمی نقصانات 20 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے جو 2015 کے مقابلے میں 57گنا زیادہ ہیں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے سی ٹی او ہواوے مڈل ایسٹ بابر حق نے کہا کہ آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہے۔ڈائریکٹر ہواوے پارٹنر ڈویلپمنٹ ایرک زونگ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہوا وے پنجاب میں آئی ٹی سیکٹر کو پائیداری کیسا تھ مؤثربنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ EZY ٹیکنالوجیزکو ہو اوے کے علاوہ ایک مضبوط علاقائی ٹیم برقرار رکھنے پر سراہتاہوں۔ڈائریکٹر ہواوے کلاڈ اینڈ سٹوریج سلوشنز ملک شعیب نے جدید دور میں سائبر لچک اور ڈیٹا کے تحفظ کی ضرورت پر زور د یتے ہو ئے کہا کہ رینسم ویئر حملہ ہر ادارے کی سب سے بڑی سائبر سیکیورٹی تشویش ہے اس کی وجہ سے بہت سی کمپنیوں کو مالی نقصان ہو اہے ۔ او ای ایم کے طور پر ہو اوے کی عزم کو سراہتے ہوئے آر ایس ایم سینٹرل ریجن انفو ٹیک علی مہدی نے کہا کہ انفوٹیک ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ہواوے کے ساتھ شامل ہونے پرپرجوش ہے۔پاکستان میںکنیکٹیویٹی، ڈیجیٹل مہارتوں، پلیٹ فارمز کی مدد سے ڈیجیٹلائزیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔تقریب میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ ملک نے خصوصی شرکت کی۔