KARACHI: Fly Jinnah, Pakistan’s new low-cost carrier (LCC), today held the inaugural ceremony of its first flight to Islamabad, marking the start of the airline’s operations. The ceremony took place at the Ramada Plaza by Wyndham Karachi Airport Hotel prior the departure of the inaugural flight which included delegates and members of the media.
The inaugural ceremony, which also included a press conference prior to departure, was attended by members of the Pakistan Civil Aviation Authority (PCAA), along with senior leaders of Lakson Group, Air Arabia Group, Jinnah Airport, members of the press and other delegates.
Iqbal Ali Lakhani, Chairman of Fly Jinnah, said: “Today’s milestone marks the beginning of Fly Jinnah’s operations, a new airline serving Pakistan is and contributing to the nation’s aviation infrastructure with the latest innovation and technology. We are confident that Fly Jinnah will offer its customers a convenient air travel option backed up with a value-driven product and services. We look forward to working closely with our partners to effectively cater to the needs of the Pakistani market and to contribute to the growth of the travel and tourism sector of Pakistan”.
Adel Al Ali, Group Chief Executive Officer, Air Arabia said: “Today marks a special occasion as Fly Jinnah takes off to the skies. This step reflects the carrier’s strategic commitment to offer a reliable and value for money air travel to its customer base in Pakistan. We are excited to mark the start of Fly Jinnah’s operations with four domestic routes and remain eager to further expand our network and services. We thank our partners and the Pakistan Civil Aviation Authority for their support, and we look forward to welcoming customers on board our flights”.
Upon the arrival of the inaugural flight at Islamabad Airport, the aircraft was received with the traditional water cannon salute.
Fly Jinnah now operates direct daily flights from Karachi to Islamabad, Lahore, and Peshawar. In addition to that, the airline operates direct flights four times weekly between Karachi and Quetta. Customers can book their flights by visiting Fly Jinnah’s website (www.flyjinnah.com), by calling the call center (021-3565096) or through travel agencies.
Earlier this month, the airline has received its Air Operator Certificate and Air Operating License from the Pakistan Civil Aviation Authority (PCAA) allowing Fly Jinnah to start its domestic operations.
Fleet and configuration
Fly Jinnah is starting its operations with a fleet that is comprised of three Airbus A320-200 aircraft, the most modern and best-selling single aisle aircraft in the world. The aircraft is configured with 174 seats and therefore providing added comfort with one of the most generous seat-pitch of any economy cabin. The aircraft is also equipped with “SkyTime”, a free in-flight streaming service that allows passengers to stream a wide selection of entertainment directly to their devices. Customers can also enjoy a variety of snacks, sandwiches, hot meals, and beverages from its on-board “SkyCafe” menu at affordable prices.
Lakson Group and Air Arabia Group announced their decision to form a JV airline in Pakistan in September 2021, with Karachi as its hub. ‘Fly Jinnah’ follows Air Arabia’s successful low-cost business model, in which the carrier operates short to medium haul flights focusing on its customer base with a reliable operation and value-driven product.
To know more follow Fly Jinnah on social media:
website I www.flyjinnah.com | social media I @FlyJinnah
فلائی جناح کی پہلی تعارفی پرواز اسلام آباد روانہ
کراچی : فلائی جناح ،ملک میں کم قیمت فزائی سفر کی سہولیات متعارف کرانے والی ایئرلائن نے پہلی تعارفی پرواز کی اسلام آباد روانگی سے فضائی آپریشن کا آغاز کر گیا۔ اس سلسلے میں فلائٹ سے قبل رامادا پلازہ ونڈھم کراچی ایئر پورٹ ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معززین اور میڈیا نے شرکت کی۔
پرواز کی روانگی سے قبل تقریب رونمائی میں پریس کانفرنس بھی منعقد کی گئی جس میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے )، لیکسن گروپ، ایئرعربیہ گروپ، جناح ایئرپورٹ ، سفارتکار اور میڈیا کے نمائندے شریک ہوئے۔
اس موقع پر فلائی جناح کے چیئرمین اقبال علی لاکھانی نے کہا کہ فلائی جناح کے فضائی آپریشنز کے آغاز کا سنگ میل عبور کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ نئی ایئرلائن جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ملک میں شعبہ ہوابازی میں اپنا اہم کردارادا کرنے کیلئے پاکستانیوں کو خدمات فراہم کرے گی ۔ہمیں یقین ہے کہ فلائی جناح مسافروں کو ایک قابل قدر پروڈکٹ اور خدمات کے ساتھ ہوائی سفر کا ایک آسان اور آرام دہ ذریعہ فراہم کرے گی۔ ہم پاکستان مارکیٹ کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے اور ملک میں سیاحت کے شعبے اور بہترین سفری سہولیات میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
تقریب سے ایئر عربیہ کے گروپ چیف ایگزیکٹیو آفیسر عادل العلی نے کہا کہ فلائی جناح کی پہلی پرواز ایک اہم دن ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں صارفین کو ایک قابل اعتماد اور کم قیمت پر ہوائی سفر کی پیشکش کرنے کے کیریئر کے اسٹریٹجک عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم 4 اندرون ملک روٹس پر سفری سہولیات فراہم کرکے فلائی جناح کے آپریشنز کا آغااور نیٹ ورک کے ذریعے خدمات کو مزید وسعت دینے کیلئے پر عزم ہیں۔ ہم اپنے شراکت داروں اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تعاون کے شکرگزار ہیں ، اور فلائٹ پر سفر کرنے والے تمام مسافروں کا استقبال کرتے ہیں۔
اسلام آباد ایئر پورٹ تعارفی فلائٹ پہنچنے پر طیارے کا روایتی واٹر کینن کی سلامی سے استقبال کیا گیا۔
فلائی جناح نے اب کراچی سے اسلام آباد، لاہور اور پشاور کیلئے روزانہ براہ راست پروازوں کا آپریشن شروع کردیا۔ اس کے ساتھ ہی ایئر لائن کی جانب سے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ہفتہ میں 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ صارفین ٹکٹ کی بکنگ اور خریداری کیلئے فلائی جناح کی ویب سائٹ www.flyjinnah.com،کال سینٹر نمبر 0213565096 پر کال کرکے یا پھر کسی بھی ٹریول ایجنسی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل رواں ماہ، ایئرلائن نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ اور ایئر آپریٹنگ لائسنس حاصل کیا جس کے بعد فلائی جناح کو اندروں ملک آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل گئی۔
فضائی بیڑہ اور ترتیب
فلائی جناح نے تین ایئر بسA320-200 طیاروں سے فضائی آپریشن کا آغاز کیا ہے ، جو دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے جدید اور محفوظ سنگل آئل طیارے ہیں۔ ہوائی جہاز 174 سیٹوں پر مشتمل ہے اسی وجہ سے یہ کسی اور ایئر لائن کے مقابلے اکانومی کیبن میں سب سے زیادہ کشادہ نشستوں کے ساتھ اضافی آرام فراہم کر رہا ہے۔ مسافروں کا سفر خوشگوار بنانے کیلئے ایئر لائن کی جانب سے تمام طیاروں میں ’SkyTime‘کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے فلائٹ کے دوران مسافر اپنی ڈیوائسسز کے ذریعے اسٹریمنگ سے انٹرٹینمنٹ کی وسیع رینج تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔جبکہ صارفین کم قیمت پر فلائٹ پر موجود “SkyCafe” کے مینو سے مختلف اقسام کے اسنیکس، سینڈوچ، گرم کھانے اور مشروبات سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
بزنس ماڈل
لیکسن گروپ اور ایئر عربیہ گروپ نے پاکستان میں جے وی ایئرلائن کا ستمبر 2021 میں اعلان کیا، جس کا ہیڈ آفس کراچی میں موجود ہوگا۔ “فلائی جناح” ایئر عربیہ کے کامیاب کم قیمت کاروباری ماڈل کی جس میں کیریئر ایک قابل اعتماد آپریشن پر مبنی اعلی معیاری پروڈکٹ کے ساتھ مسافروں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختصر اور درمیانے فاصلے کے فضائی آپریشن کی پیروی کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر فلائی جناح کی مزید تفصیلات کیلئے:
ای میل : [email protected]
ویب سائٹ : www.flyjinnah.com
سوشل میڈیا : FlyJinnah @