کراچی21 مارچ 2022: قائد اعظم ہاؤس میوزیم،کراچی میں 23 مارچ کو یوم پاکستان منایا جائے گا۔یہ اعلان قائد اعظم ہاؤس میوزیم- ادارہ ء قومی تعمیر کے انتظامی بورڈ نے کیا۔اس موقع پر پرچم لہرایا جائے گا،اداریو اسکول کراچی کے طلبہ کا بینڈ قومی ترانے کی دُھن بجائے گا۔جناح فاؤنڈیشن اسکول،اداریو اسکول اور ہمدرد پبلک اسکول کے بچے اس دھن پر قومی ترانہ گائیں گے۔
انتظامی بورڈ کی رکن اور اداریو اسکول اور پنجوانی چیرٹیبل فاؤنڈیشن اینڈ ٹرسٹ کی سربراہ مسز نادرہ پنجوانی تقریب سے خطاب کریں گی۔اس موقع پر لیاقت مرچنٹ اور مسز نادرہ پنجوانی،قائد اعظم پر لکھی گئی امینہ اظفر کی کتاب”Our Quaid” کی رونمائی کریں گے۔اس کتاب کی مطنفہ امینہ اظفر بھی اس تقریب سے خطاب کریں گی۔ یہ کتاب چھہ سے بارہ سال تک کے بچوں کے لیے ہے اور اسے لائٹ اسٹون پبلشرز نے شائع کیا ہے۔