اسلام آباد: پاکستان میں سیلولر اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے معتبر ترین ادارے زونگ فور جی نے ملک بھرمیں بڑھتے ہوٸے آن لاٸن فراڈ اور دھوکہ دہی سے متعلق آگاہی کے فروغ کے لیے ملک گیر عوامی آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔
ڈیجیٹل آگاہی مہم کے ذریعے پاکستان میں ٹیلی کام سروسز استعمال کرنے والے لاکھوں صارفین کو چوری اور دھوکہ دہی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور مختلف اقسام کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے جن میں گیم شوز سے جعلی انعامات، بینک ایجنٹس کی جعلی کالیں، اسپام ہائپر لنک کے ساتھ ایس ایم ایس وغیرہ شامل ہیں۔ یہ جعلساز عام طور پر آسان شکار بن جانے والے صارفین کو نشانہ بناتے ہیں اور اسکا بنیادی مقصد صارفین کی خفیہ معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے جس میں شناختی کارڈ نمبر، کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات اوربینک اکاؤنٹ کی تفصیلات وغیرہ شامل ہو سکتی ہیں۔
جعلسازی کی مختلف اقسام اور انکی کچھ تفصیلات ذیل میں دی گٸی ہیں۔ زونگ فور جی پاکستانی ٹیلی کام صارفین میں آن لاٸن دھوکہ دہی اور جعلسازی کی ان اقسام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
جعلی انعامات:
صارفین کو ایک جعلی کال یا میسج موصول ہوتا ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے ملک کے معروف گیم شوز میں سے ایک میں کوئی شاندار انعام جیتا ہے اور اس انعام کے حصول کے لیے ان سے انکی خفیہ معلومات جیسے شناختی کارڈ نمبر یا کارڈ/اکاؤنٹ کی تفصیلات طلب کیجاتی ہیں۔
جعلی کالز:
ٹیلی کام صارفین کو ایک فرضی بینک/انشورنس ایجنٹ کی طرف سے ایک جعلی کال موصول ہوتی ہے جس میں ان سے ان کی خفیہ معلومات جیسے شناختی کارڈ نمبر، کارڈ یا اکاؤنٹ کی تفصیلات مانگی جاتی ہیں۔
جعلی ایس ایم ایس:
بعض اوقات صارفین کو کسی نامعلوم نمبر سے ایک پرکشش پیغام کے ساتھ ایس ایم ایس ملتا ہے جس میں انہیں کچھ اسپام لنک پر کلک کرنے کا کہا جاتا ہے جس کے ذریعے ان کی حساس معلومات چوری ہوتی ہیں۔
آن لاٸن سکیورٹی کے حوالے سے آگاہی مہم کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوٸے زونگ فور جی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زونگ کیسروسزمیں صارفین کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اور ادارے کی جانب سے تمام اقدامات اپنے صارفین کے فائدے اور بہبود کو مدنظر رکھ کر کیے جاتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل دنیا میں آن لاٸن سکیورٹی انتہاٸی اہمیت کی حامل ہے اور احتیاط نہ کرنے والےصارفین ایسے دھوکہ بازوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ زونگ فور جی یہاں اپنے صارفین کو اس حوالے سے تعلیم دینے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے تاکہ وہ محفوظ رہتے ہوئے ڈیجٹاٸزیشن کے بہترین فواٸد حاصل کر سکیں۔
صارفین کو ترجیح دینے والے ادارے کی حیثیت سے زونگ دھوکہ دہی کو کنٹرول کرنے کے لیے سبسکرائبر لیول سم بلاکنگ اور قومی شناختی کارڈ کی بلیک لسٹنگ سروس کو اپنا چکا ہے۔ زونگ کے لیے صارفین کو فراہم کی جانیوالی سروسز اور انکی سکیورٹی انتہاٸی اہمیت کی حامل ہیں اور آگاہی مہم اس عزم کا عملی ثبوت ہے۔