راولپنڈی ٹریفک پولیس کا 11محرم الحرام کوچوہڑ چوک سے بر آمد ہونے والے جلوس کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری
راولپنڈی( )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈیو ٹی آفیسر ہیڈ کواٹر نے 11محرم الحرام کے جلوس کے لیے ٹریفک پلان مرتب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈیوٹی آفیسر ہیڈکواٹر محمد وسیم نے11محرم الحرام کو چوہڑ چوک سے نکلنے والے ماتمی جلوس کے مو قع پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا۔جلوس کے موقع پر ٹریفک پولیس کے 169اہلکارتعینات کیے گئے ہیں جن میں 4ڈی ایس پیز،12انسپکٹرز، 111ٹریفک وارڈنزاور42ٹریفک اسسٹنٹس ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔صبح آغاز جلوس سے اختتام جلوس تک چئیرنگ کراس سے پیرودھائی موڑ تک روڈ مکمل بند رہے گی اورصدر سے پشاور جانے والی ٹریفک کو چئیرنگ کراس سے ویسٹریج روڈسے ماربل فیکٹری سے IJPروڈ کی طرف موڑا جائے گاجبکہ پشاور سے صدر آنے والی ٹریفک کو براستہ ٹرازنٹ کیمپ مال روڈ سے صدر کیطرف بھیجا جائے گا۔چوہڑ چوک سے رینج روڈ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہے گی اور مصریال روڈسے چوہڑ چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو متبادل راستہ رینج روڈ سے منزل مقصود کی طرف بھیجا جائے گااسی طرح حالی روڈ ،چوہڑ چوک سے نجم شہید چوک تک روڈ بند رہے گی اورماربل فیکٹر ی روڈ سے چوہڑ چوک جانے والی ٹریفک کو متبادل راستہ نجم شہید چوک(ٹینکی چوک) سے جانب ویسٹریج روڈ موڑا جائے گاجبکہ آلہ آباد روڈ، آشیانہ چوک سے پروگر یسو سکول تک مکمل طور پر بند رہے گی اور ویسٹریج بازار سے جانب آشیانہ چوک آنے والی ٹریفک کو ماربل فیکٹری روڈ اور ویسٹریج3روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کے لیے متبادل روٹ پر بھی ٹریفک پولیس کی اضافی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔انھو ں نے سرکل انچارجز سمیت تمام سیکٹر انچارجز کوہدایات جاری کیں کہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک پلان پر مکمل عملد ر آمد کروانا ہے۔